پروفیسر احسن اقبال سے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں وفد  کی ملاقات

19

اسلام آباد، 13 اگست )اے پی پی ): وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، وزیر مواصلات اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل، سیاحت کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کی ایک ایک پائی شفاف اور مؤثر انداز میں خرچ کی جا رہی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ راتوہا ہریام پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل کر لی جائے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، تاہم ملک میں ٹیکس دہندگان کی شرح بہت کم ہے، اس لیے ترقی کے لیے ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے لیے نئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ رکھا جائے گا۔