جشنِ آزادی:پاک بحریہ کی خصوصی ملی نغمے پر مبنی وڈیو “سر بلند” جاری

17

 اسلام آباد، 13اگست ( اے پی پی): جشنِ آزادی کے موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی ملی نغمے پر مبنی وڈیو “سر بلند” جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وڈیو میں ماضی کے ایک خوبصورت ملی نغمے کو نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے پاکستان کی نوجوان نسل کو سبز پرچم کی سربلندی کا پیغام دیا گیا ہے۔”سر بلند” وڈیو حال اور مستقبل کے خوبصورت امتزاج کی عکاسی کرتی ہے اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی ایک شاندار کاوش ہے۔ پاک بحریہ کے اس تخلیقی انداز نے قومی جذبے اور اتحاد کی فضاء کو مزید مضبوط کرنے کا پیغام دیا ہے۔