معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص نے اس جشنِ آزادی کی خوشی کو دوبالا کردیا ہے، ابو ظفر صادق

34

اسلام آباد، 13 اگست ( اے پی پی): سابقہ صدر الپائن کلب آف پاکستان ابو ظفر صادق نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص نے اس جشنِ آزادی کی خوشی کو دوبالا کردیا ہے۔نوجوان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ با مقصد زندگی گزاریں قدرت کے ساتھ جڑے رہیں، زندگی کی مشکلات کا حل مثبت انداز میں تلاش کریں۔ اپنے ملک کے لیے مفید شہری ہونے کی ذمہ داری ادا کریں۔