چیف ٹرینر اسلام آباد پولیس ، ناظر حسن کیانی کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

19

اسلام آباد، 13 اگست ( اےپی پی): ناظر حسن کیانی چیف ٹرینر اسلام آباد پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام اہل وطن کو جشن آزاد ی  پر مبارک  باد دی اور  کہا کہ  جشن آزادی کی خوشیوں میں اپنے ملک کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کریں اور ان کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔