اس بار جشن آزادی میں پاک افواج کے ہاتھوں انڈیا کی بدترین شکست کا جشن بھی شامل ہے، کمشنر ملتان

23

ملتان 13 اگست (اے پی پی):  کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ اس بار جشن آزادی میں پاک افواج کے ہاتھوں انڈیا  کی بدترین شکست کا جشن بھی شامل ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام جشن آزادی رنگا رنگ واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں آزادی اور حب الوطنی کے نعروں کے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔فضا پاکستان زندہ باد اور پاک افواج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔جوش و خروش سے لبریز شرکاء کا ولولہ دیدنی منظر پیش کرتا رہا۔پاک افواج کی لازوال خدمات اور قربانیوں کو عوام نے سلام پیش کیا۔اس موقع پر زاہدہ خان، حنا نذیر، سعدیہ سحر سمیت دیگر سماجی رہنما بھی شریک تھے۔