یومِ آزادی : دِن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں سے ہوا

22

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ): پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔

دِن کا آغاز قرآن خوانی،ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا جبکہ نمازِ فجر کے وقت ملک بھر میں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

اس کے علاوہ  شہداء کے لئے بھی  خصوصی طور پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جن کے طفیل یہ حسین خطہ ارض بہ فضلِ خدا وندِ متعال ہمیں نصیب ہوا۔اس موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ وطن عزیز کی سا لمیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے بھی اظہار یکجہتی کی گئی۔