اسلام آباد، 14 اگست ( اے پی پی): پاکستانی انٹرنیشنل اسکواش پلئیر، ساؤتھ ایشین چیمپئن سعدیہ گل نے یومِ آزادی پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس خوبصورت وطن کی آزادی کے لیے جن شہداء اور غازیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ اپ اس ملک کا مستقبل ہے، چاہے تعلیم ہو یا کھیل کا میدان ، آ پ محنت اور لگن جاری رکھین۔ انشاء اللہ پا کستان کا مستقبل روشن ہے۔
سعدیہ گل نے کہا کہ آئیں، مل کر اس وطن کو مضبوط، پرامن، اور خوشحال بنائیں، پاکستان زندہ











