ملتان،14 اگست(اے پی پی ): یومِ آزادی کے موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر نے کہا کہ 14 اگست تجدیدِ عہد کا دن ہے، اور پاکستان کا قیام ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم سب پاکستان کی ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔











