انجینئر امیر مقام کی  سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی

29

‎سوات، 16 اگست ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے کشمیر،گلگت بلتستان  وسیفران  اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے بیش بنڑ میں  حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

‎اس افسوسناک سانحے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد شہید ہوئے، جن میں  انور علی کا بیٹا،مخوزی کے جاوید خان، امیر زیب کا داماد، سید مہابت علی اور اس کی بیٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بہادر شیر کی چار بیٹیاں بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئیں، جن کی شہادت نے پورے علاقے کو غم میں مبتلا کر دیا۔انجینئرامیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔