خانیوال،19اگست(اے پی پی ): پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات پہنچانے کا خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے ۔
خانیوال میں کلینک آن ویلز پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے،ہزاروں شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ،کلینک آن ویلز پروگرام جدید طبی آلات سے لیس یہ موبائل کلینک گاڑیاں شہر اور مضافاتی علاقوں تک پہنچ کر شہریوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کر رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس پروگرام نے انکی زندگی آسان بنا دی ہے کیونکہ کلینک آن ویلز کی بدولت اب علاج کے لئے طویل سفر یا اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار کی ضرورت نہیں رہی ۔
ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر عثمان رضا کا کہنا ہے ضلع بھر میں کلینک آن ویلز پروگرام کے تحت 22 کیمپ لگائے جارہے ہیں،عوام کی دہلیز پر صحت کی سہولت کلینک ان ویلز پروگرام نے واقعی علاج کو آسان اور سب کے لیے ممکن بنا دیا ہے۔











