اسلام آباد 19 اگست ( اے پی پی ):وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین سے منگل کو ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر ملاقات ہوئی اور توانائی اور معدنی وسائل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش لائم سٹون، کوئلہ اور پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں ممکنہ شراکت داری پر کام کریں گے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔
اس موقع پر بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور توانائی تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔











