وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا 13 اہلِ خانہ کھونے والے سیلاب متاثرہ بزرگ شہری شاہ فضل کاکا سے اظہارِ تعزیت

15

صوابی، 20 اگست (اے پی پی ):  صوابی میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ مناظر کے دوران ایک دل دہلا دینے والے لمحے میں، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے اس مقامی شخص شاہ فضل کاکا سے ملاقات کی جس کے 13 اہلِ خانہ حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

غم سے نڈھال اس شخص کے ساتھ انجینئر امیر مقام نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ یہ انتہائی غم اور دکھ کا وقت ہے۔ الفاظ ان لوگوں کو واپس نہیں لا سکتے جو ہم سے بچھڑ چکے ہیں، مگر میں یہاں اس لیے ہوں کہ ہر متاثرہ شخص کو یہ یقین دلا سکوں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ میں اس کٹھن اور آزمائش کے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔