راولپنڈی، 21 اگست ( اے پی پی): آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے ان کے دفتر راولپنڈی میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے لیے آذربائیجان حکومت کے برادرانہ جذبات کو سراہا۔
محمد رضا حیات ہراج نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کو سراہا اور اسے مزید وسعت دینے کی خواہش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ عقائد، ثقافتی وابستگیوں اور مشترکہ روایات میں گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے باہمی تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک دوسرے کے اداروں کے کثرت سے دوروں کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔











