شجاع آباد 29 اگست(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے متاثرہ افراد سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ تمام محکمے سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے حفاظتی بند کا بھی معائنہ کیا اور فوری طور پر ایکسین انہار کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایکسین نے یقین دہانی کرائی کہ فیلڈ میں ٹیمیں موجود ہیں اور مرمتی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے انخلاء کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر کام کر رہی ہیں۔ علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔