رحمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے میڈیکل ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ

3

ملتان، 2ستمبر(اے پی پی):نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی ملتان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف  کے ویژن کے مطابق اور  مثالی قیادت  کے ساتھ رحمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک میڈیکل ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کر رہی ہے۔ نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کے  نشتر ہسپتال کے  ڈاکٹرز۔ نرسز۔ پیرا میڈکس اور میڈیکل کالج کے طلبہ پر مشتمل یہ ٹیم ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں دو آبہ، بیٹھ اور بستی بھٹیاں  دریائے چناب کے کنارے خشک راشن اور ادویات فراہم کرے گی اور سیلاب سے متاثرہ عوام کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے ساتھ  ساتھ ان کو ہر ممکن ادویات بھی دے گی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہر انسان کا حق ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف روازنہ پنجاب کے مختلف سیلاب زادہ  علاقوں کا وزٹ کررہیں۔