اسلام آباد، 05 ستمبر(اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ ہمارے آخری نبی کی 1500ویں ولادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پوری امت جو محبت و عقیدت اپنے پیغمبر ﷺ سے رکھتی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے بڑا خزانہ ہے۔
انھوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اس دن کی برکت سے پاکستان کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے اور پاکستانی قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے استطاعت عطا فرماۓ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ملکر اس دن کی خوشی کے حوالے سے اپنے ملک کو اقوام عالم کے سامنے رکھیں، ہم رسول ﷺ کے نام پر بنے ہیں، ہم رول ماڈل بنیں، ہم دنیا کو بتائیں کہ ہم آج بھی انکی سنت سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی 1400 سال پہلے کرتے تھے۔











