اسلام آباد ستمبر 6) اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ابھی ماضی قریب میں دیکھا کہ جس طرح پاکستان نے بہادرانہ رویہ رکھا اور اس کا مظاہرہ بھی کیاوہ قابل تحسین ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں ہمارے شاہینوں نے جس طرح اپنا جذبہ جوان رکھا اس کی مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا جس طرح ابھی 14 اگست جشن ازادی ہم نے منایا اور دیکھا تو اسی طرح یوم دفاع تو ہے ہی ہمارے شاہینوں کا دن تو انشاءاللہ اسی جذبے اور ولولے سے منائیں گے اور ہم فورسز کے ساتھ ہیں۔











