ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا یوم دفاع پر قوم کو خصوصی پیغام

18

اسلام آباد6ستمبر) اے پی پی): ممبر قومی  اسمبلی انجم عقیل خان  نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاچھ ستمبر  کا دن پاکستان کے لیے بڑی اہمیت کا دن ہے اس دن  ہماری فضائیہ نے ہماری افواج نے بھرپور کارکردگی  ظاہر کی اور بالخصوص جو موجودہ حالات ہیں اور  جو موجودہ  ہماری جنگ ہندوستان سے ہوئی ہے اس میں ہماری فضائی فورسز نے اپنے اپ کو پوری دنیا میں منوایا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس لحاظ سے چھ ستمبر ہماری بڑی اہمیت کے حامل ہے کہ ہم نے جو دنیا میں عزت کمائی ہے عزت حاصل کی ہے اس کو ہم نے  اب برقرار رکھنا ہے ۔