یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سیکرٹری جنرل اے پی ایچ سی کا پیغام

17

 اسلام آباد، 06 ستمبر(اے پی پی ):یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سیکرٹری جنرل اے پی ایچ سی، ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے پیغام میں حریت کانفرنس اور کشمیری عوام کی طرف سے پاکستانی افواج کو 6 ستمبر کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم دن ہے، اس دن ہم ان شہداء کو یاد کرتے ہیں جنھوں نے وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی ہندوستان کے ساتھ تمام جنگوں کی بنیادی وجہ کشمیر ہے۔ پاکستانی قوم اور افواج نے ہمیشہ دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کشمیر کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔