اسلام آباد، 6 ستمبر ( اے پی پی): جشن عید میلاد الُنبی ﷺ اور 6 ستمبر کے دن کا آغاز پاک فوج کی توپوں کی سلامی سے ہوا۔
ملک بھر میں وطن عزیز کے دفاع کے عزم کی تجدید کیلئے ہفتہ کو یوم دفاع و شہداء منایا جا رہا ہے۔آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
جبکہ ملک بھر میں مختلف شہروں میں جشن عید میلاد الُنبی ﷺ کے حوالے سے تقاریب و جلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔











