وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جلوس نکالے گئے

16

اسلام آباد، 6 ستمبر ( اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے چھوٹے بڑے متعدد جلوس نکالے گئےڈپٹی کمشنر  اسلام آباد نے جلوس کے راستوں کا دورہ کیا اور  علماء کرام کے ساتھ ملاقات کی ۔

علماء کرام نے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا۔عرفان میمن نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر میں عمارات کو سجایا گیا ہے۔ چھوٹے بڑے تمام جلوسوں کی نگرانی ڈرون ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں سے جاری ہے جبکہ شہر بھر میں ہونے والی محفل میلاد کو بھی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔