یوم دفاع و شہداء ،  کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد

12

اسلام آباد،6ستمبر  (اے پی پی):یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان تقریب کے مہمانِ خصوصی جبکہ گورنر بلوچستان گیسٹ آف آنر تھے۔ تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے۔  وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، جوانوں اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔