6ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ باب ہے جسے پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی ،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

14

سکھر۔06ستمبر(اے پی پی)ترجمان سندھ حکومت میر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے یوم دفاع کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام ، شہری ، بالخصوص 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی فیملیز کو سلام پیش کرتا ہوں چھ ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ باب ہے جسے پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی اس باب میں پاکستان کے جرات ہمت اور بہادری کے وہ باپ لکھے ہیں جس سے پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے اندھیری رات میں جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے شہر پر حملہ کیا تھا فوجی جوانوں نے وہ بہادری کا مظاہرہ کیا کہ اج 25 کروڑ عوام کا بچہ بچہ کہ شہید میجر عزیز بھٹی بننا چاہتا ہے نشان حیدر لینا چاہتا ہے جرات کے وہ اقدام جرات کی وہ مثالیں کہ وہ ایم ایم عالم بننا چاہتا ہے ستارے جرات حاصل کرنا چاہتا ہے اج ہم یہی کہیں گے کہ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ان شہداءکی قربانیوں کا نہ صرف ہمیشہ ان کو یاد رکھیں گے بلکہ ان کے مشن کو اگے بڑھائیں گے ہم اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پھر اج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عہد کے ساتھ کہ ہم ہمیشہ اپنی پاکستانی فوج کے ساتھ اپنے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔