اسلام آباد، 6 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں قائم استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہدا اور متاثرین کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات آسان فرمائے اور اپنے کرم سے انہیں جلد معمول کی زندگی عطا کرے۔











