نوجوان خدمت، اخلاق اور ترقی کی سیاست چاہتے ہیں، انجینئر امیر مقام

12

 

نوشہرہ، 7 ستمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ  نوجوان خدمت، اخلاق اور ترقی کی سیاست چاہتے ہیں-ن لیگ نوجوانوں کو نعرے نہیں، تعلیم دیتی ہے-

نوشہرہ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے موقع پر کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تقدیر بدلنے کا وقت آ چکا ہے- انہوں نے نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر ملک مخالف پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت کی-

 انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا،آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو عبرتناک شکست دی گئی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے  کہا کہ ہم شہداء اور غازیوں کو قوم کا خراجِ عقیدت  پیش کرتے ہیں-