قازقستان کے نائب وزیراعظم مرات نورتیلو کا دفتر خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال

15

اسلام آباد،09ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو کا پاکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر منگل کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

وزارت خارجہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔