لاہور، 9 ستمبر ( اے پی ہی): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ نے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ سے جیت کر ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے، ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ہوم سیریز ہے اور ہوم کنڈیشنز ہیں، سری لنکا میں بھی اسی طرح کی ملتی جلتی کنڈیشنز ہوں گی۔
گل فیروزہ نے لاہور میں جاری جنوبی افریقہ سیریز اور آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے اچھے سیشنز ہورہے ہیں، فٹنس، فیلڈنگ سمیت کھلاڑیوں کی سکلز پر بھی کام ہورہا ہے ۔











