اسلام آباد، 11 ستمبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے یکجہتی کیلئے ایک روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہوگئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔
وزیرِاعظم دوحہ میں قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے جس میں وزیرِ اعظم دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
ملاقات میں اسرائیل کے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں اور مسلسل جارحیت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت ہوگی۔











