کھاریاں ، 12ستمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہید کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ضلعی انتظامی افسران نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرات، بہادری، قربانی اور وطن سے لازوال محبت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی اور بقا کی ضمانت ہیں۔











