ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی زیرصدارت این جی اووز کے نمائندوں کا اجلاس

53

لودھراں،16ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی زیرصدارت این جی اووز کے نمائندوں کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید وسیم حسن شاہ،لیاقت علی گیلانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نند لال،یو این سوچا کی پراونشل ہیڈ شمع اسد ودیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔سیلاب متاثرین کی بروقت امداد یقینی بنانے کا ٹاسک،حقداروں تک امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے،این جی اووز اپنی سرگرمیاں ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کی پابند ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کیلئے متحرک ہے،مشترکہ طور پر قدرتی آفات سے نمٹنا آسان ہوتا ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف سرگرمیاں شروع کی جائیں، نمائندگان اپنی جاری سرگرمیاں فوری انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا متاثرہ علاقوں کی درست نشاندہی پر ہی حق داروں تک پہنچا جاسکتا ہے،باہمی روابط کو فروغ دے کر ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں،ضلعی انتظامیہ این جی اووز اور مخیر حضرات کو بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔