گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بیراج کالونی میں جشنِ میلادالنبی ؐکے حوالے سے پروگرام

27

سکھر،17ستمبر(اے پی پی): گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بیراج کالونی میں جشنِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صوبیہ فلک راؤتھیں۔

اس موقع پرفوزیہ میمن کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو پھول اور ہاتھوں میں گجرے پہنائے گئے طالبات نے نہایت خوبصورت انداز میں نعت خوانی کی اور سیرتِ حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر تقاریر کیں،سامعین نے بھرپور داد دی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی صوبیہ فلک راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا دو جہاں رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپؐ نے علم حاصل کرنے پر زور دیا ہے،بچیوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہیے،تعلیم یافتہ عورت ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے،خواتین کو تمام شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیےاور کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام امن و محبت ہے۔مہمانانِ خصوصی نے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے دینی و اخلاقی شعور کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔