پاکستانی گیند باز حارث روف نے یو اے ای سے میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

53

دبئی، 18 ستمبر (اے پی پی): پاکستانی گیند باز حارث روف نے یو اے ای سے میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں بیٹنگ کنڈیشن سخت ہیں جس پر کھلاڑی اور کوچز بات کررہے ہیں اور کنڈیشن کے حساب سے پریکٹس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر اگر اچھا ٹوٹل کیا جائے تو میچ کا دفاع کیا جا سکتا ہے، کھیل کو کھیل کی طرح لے رہے ہیں اور اپنا پرفارمنس اچھی دینے کی پوری کوشش ہے.میرا فوکس صرف میچ پر تھا اور ہر میچ کو ایک اور موقع کے طور پر دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا ٹیم کا  چنوا کھلاڑی اور کو چز کا چنوا ہے،  ٹیم اس وقت کنڈیشن کے حساب سے پریکٹس کر رہی ہے اگلے میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔