اسلام آباد،18ستمبر (اے پی پی):وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے یونان (ہیلینک ریپبلک) کی پاکستان میں سفیر ایلینی پوریچی نے ملاقات کی۔فریقین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے منظرنامے اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مواقع بارے تبادلہ خیال کیا جس میں جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کا تدارک، آن لائن تحفظ کو یقینی بنانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال سے نمٹنے جیسے موضوعات شامل تھے۔اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بارے بھی گفتگو ہوئی۔











