صدر آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے

11

کاشغر ، 19 ستمبر ( اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔پاکستان اور چین کے سفراء بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے ۔