وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ نیویارک

11

نیویارک،23ستمبر  (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔