معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا شہریوں کے ساتھ لاہور الیکٹرو بس میں سفر

21

لاہور ، 23ستمبر (اے پی پی) : معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نےا شہریوں کے ساتھ لاہور الیکٹرو بس میں سفر کیا۔راشد اقبال نصر اللہ نے شہریوں سے گفتگو کی اور سروسز بارے دریافت کیا۔معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے شہریوں کے مسائل اور تجاویز بھی سنیں۔ راشد اقبال نصر اللہ نے کہا کہ حکومت پنجاب جدید ٹرانسپورٹ کے ذریعے شہریوں کو معیاری سہولت فراہم کر رہی ہے۔صوبے بھر میں الیکٹرو بس سروس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح پنجاب کے عوام کی فلاح ہے۔پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے  شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔شہریوں نے 20 روپے میں معیاری سفر فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نوا شریف کا شکریہ ادا کیا ۔