وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی

32

نیویارک،24ستمبر (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی،اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیاء کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات بھی کی جس میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ،غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔