سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کاوش

16

ملتان،24 ستمبر(اے  پی پی): جلال پور پیر والا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو اہلکار ہیلتھ ٹیموں کے ہمراہ متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

متاثرہ شہریوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق ادویات بھی مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرین کی صحت اور جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریلیف سرگرمیاں متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گی۔