وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات

23

نیویارک،25 ستمبر(اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی  کے80 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے، تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔

 اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری  اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔