اسلام آباد, ستمبر 26 (اے پی پی ):وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریلوے، تجارت، دفاع، آئی ٹی، توانائی، پٹرولیم اور مواصلات کے نمائندے شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوھدری کا کہنا تھا کہ کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کو ریجنل کوریڈورز سے جوڑنے کا عزم ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان خلیج اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ ریل، سڑک اور فضائی روابط کو مقامی و عالمی سطح پر بہتر بنائیں گے،جنید انوار چوھدری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی رابطہ منصوبے پاکستان کی معیشت کیلئے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں،ایم ایل ون منصوبہ تاخیر کا شکار جس پر وزیر بحری امور نے فوری آغاز پر زور دیا۔ خطے میں رابطے کی بہتری کیلئے ریلوے لائنوں کے ساتھ فائبر آپٹک بچھانے کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔











