ملتان ، ستھرا پنجاب کے تحت ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا پیرا فورس کے ہمراہ تجاوزات مافیہ کے خلاف گرینڈ آپریشن

16

ملتان 26 ستمبر )اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا پیرا فورس کے ہمراہ تجاوزات مافیہ کے خلاف گرینڈ آپریشن۔تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پیرا فورس و ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خانیوال روڈ،چوک کمہاراں والا،پیراں غائب روڈ،40 فٹی روڈ سے ہیوی مشینری کی مدد  سے پختہ تجاوزات تھڑے،شیڈز،تندور،چھپر وغیرہ  کو مسمار کر دیا گیا جبکہ روڈ سائیڈز پر قائم عارضی تجاوزات کو بھی کلیئر کروا دیا۔