وزارتِ تجارت کے افسران کا پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا دورہ

16

‎اسلام آباد،  27 ستمبر ( اے پی پی): وزارتِ تجارت کے 31ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے افسران نے پاکستان ٹیکسٹائل کونسل

‎ کا دورہ کیا ہے ، جہاں سی ای او محمد ایچ شفقات نے انہیں ٹیکسٹائل اور اپیرل ویلیو چین، برآمدات اور جی ڈی پی میں شعبے کے کردار پر بریفنگ دی۔

‎دورے کے دوران انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور پالیسی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی سی کی جانب سے افسران کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

‎وزیرِ تجارت جام کمال خان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی افسران کی ٹریننگ میں نجی شعبے کی شمولیت خوش آئند ہے، اور اس طرح کی سرگرمیاں پالیسی سازوں کو زمینی حقائق اور عالمی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔