ہمیں ان بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لیے اجتماعی وانفرادی کوششوں کی ضرورت ہے ،چوہدری زاہداقبال

20

ملتان ، 27ستمبر (اے پی پی    ):اسٹنٹ کمشنرتحصیل صدر ملتان چوہدری زاہداقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے تعلیمی وثز ن کے تحت نئی تعلیمی اصلاحات کی روشنی میں حکومت ایجوکیشن سسٹم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گورنمنٹ کمپری ہنیسو ہائر سکینڈری سکول میں اُوٹ آف سکول چلڈرن کے سکولوں میں نئی ڈاخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔اسٹنٹ کمشنرتحصیل صدر ملتان چوہدری زاہداقبال نے مزید کہا اس سلسلے میں اُوٹ آف سکولز چلڈرن کے سکولوں میں داخلے کے لیے بھر پورمہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کے تحت تقریباپاکستان بھر میں اڈھائی کڑور سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں ہمیں ان بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لیے اجتماعی وانفرادی کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اور حکومت پنجاب ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس سے معیار تعلیم بہتر ہو گا اور شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اٹھارٹی،سکول کونسل کے ممبران والدین اور اساتذہ کرام مل کر اس نئی داخلاء مہم کو کامیاب بنائیں گے تا کہ پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنایا جا سکے۔سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار میں بہتری اولین ترجیح ہے پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے  وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی قیادت و رہنمائی میں سرکاری سکولز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں رہے ہیں تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری منورحسین کمال، سکول ھذاکے ہیڈ ماسٹر عابد فرید خان بزدار،سینیئرسماجی رہنما میاں نعیم ارشد، ایجوکیشن أفیسر میاں منیر احمد، اسلم خان قیصرانی، محبوب اشرف سکول کونسل کے ممبران و معززین علاقہ اور،ڈی ای او سکینڈری عالیہ نہکت،ڈی ای او ایلمنٹری راؤشمشاد علی خان، بہاول قیوم، عفت مسعود،ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ نزہت پروین،ریاض احمد آصف،ظفر خان بابر، علی رضا صدیقی،اور مختلف سکولوں کے ھیڈ ٹیچرز موجود  تھے