اسلام آباد، 28 ستمبر ( اے ہی پی): ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے، اور اس اہم موقع پر پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں نے مردوں کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہاپاکستان اور انڈیا کا بڑا فائنل ہے۔ انشاءاللّہ پاکستان میچ جیتے گا اور ملک کا نام روشن کرے گا۔
سینئر کھلاڑی سدرہ امین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان ٹیم کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ ہماری طرف سے مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات ہیں، بڑے دل سے کھیلیں، اللّہ تعالیٰ بھی ان کا ساتھ دیتا ہے جو بہادری سے کھیلتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ایشیا کپ آپ جیت کر آئیں۔ آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہاسب کی دعائیں مینز ٹیم کے ساتھ ہیں۔ جم کر کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
اومیمہ سہیل نے کہا سب کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انشاءاللّہ پاکستان میچ جیتے گا۔
نتالیہ پرویز نے کہاکہ امید ہے کہ آپ اچھا کھیلیں گے اور ایشیا کپ جیتیں گے۔جبکہ کرکٹر شوال ذوالفقار نے کہاپاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے جا رہا ہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی اور ایشیا کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔
سیدہ عروب شاہ نے کہاامید ہے کہ آپ ایشیا کپ کا فائنل جیت کر آئیں گے۔ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
پورے ملک کی نظریں آج کے فائنل پر جمی ہوئی ہیں، اور خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے ملنے والی یہ محبت اور حمایت یقینی طور پر گرین شرٹس کے حوصلے بلند کرے گی۔











