پاکستانی سکواش ہیرو نور زمان  نے NASH کپ 2025 جیت لیا

30

اسلام آباد، 29 ستمبر ( اے پی پی): پاکستانی اسکواش ہیرو نور زمان نے  ایک اور جیت اپنے نام کرلی،  نور زمان نے NASH کپ 2025 جیت لیا۔ 23 سے 27 ستمبر تک لندن اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے NASH ٹورنامنٹ میں  پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی مصر کے مصطفیٰ السیرٹی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ نور زمان نے فائنل مقابلہ  3-0 سے اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں محمد اشعب عرفان نے بھی کاپر لیول کے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ٹورنامنٹ میں موجود پاکستان اسکواش کوچ فرحان زمان نے اس شاندار کامیابی پر نور زمان اور اشعب عرفان کی شاندار کامیابی کو سراہا اور دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان اسکواش کو روشن ستارہ قرار دیا۔نیش کپ اسکواش کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔