ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ڈاکٹر رشید جمال کی کتاب “پاکستان۔چین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنر” کی تقریبِ رونمائی

50

اسلام آباد، 30 ستمبر (اے پی پی): راولپنڈی میں ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ممتاز صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر رشید جمال کی کتاب “پاکستان۔چین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنر” کی تقریبِ رونمائی بزمِ تسلیم ادب کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر طلعت شبیر تھے جبکہ مہمانِ اعزاز عبداللہ حمید گل تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قمر الزماں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین تعلقات خطے میں امن اور ترقی کے ضامن ہیں۔

تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور، شاہ جمال ہاشمی، پروفیسر محمود اعجاز بٹ اور تسلیم اکرام سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

کتاب کے مصنف ڈاکٹر رشید جمال نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور اس موضوع پر مزید تحقیقی کام ہونا چاہیے۔ اختتام پر مہمانانِ خصوصی اور شرکاء نے ڈاکٹر رشید جمال کو کتاب کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔