سپیکرسردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

12

اسلام آباد ستمبر30) اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ آج قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ایوان سے واک آؤٹ  کیاگیا جس کے بعد  ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا۔

اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے اس کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور نہیں کر رہی۔وزیر قانون نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی دونوں نے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے ہاتھ ملایا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ذہنوں کا اتحاد ہے، جس کی بنیاد جمہوری نظریے پر ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام مسائل حل کرے گی۔بعد ازاں چیئرمین نے ایوان کا اجلاس جمعہ کو دوبارہ گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔