کولمبو، آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈکپ  کا آغاز، پاکستان وویمنز ٹیم کی 2 اکتوبر کو  بنگلہ دیش کیخلاف پہلے میچ سے قبل بھرپور  پریکٹس

15

کولمبو، 30 ستمبر ( اے پی پی): آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈکپ  کا آغاز، پاکستان وویمنز ٹیم 2 اکتوبر کو  بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔  پاکستان  وویمنز ٹیم نے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔پلئیرز نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 3 گھنٹے تک بیٹنگ، باولنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

دوران پریکٹس سیشن بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں اور  کوچز نے  فیلڈنگ اور باولنگ  کو بہتر کرنے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو گائیڈ کیا۔نیٹ  پریکٹس  سے قبل  کھلاڑیوں  نے  فزیکل  ٹریننگ  کی۔