اسلام آباد،02 اکتوبر(اے پی پی ): وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال سے سلطنتِ عمان کے سفیر فہد خلف الخروصی کی ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے سمیت دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرِ نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، انھوں نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات ویکسین کی مقامی طور پر تیاری کے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، ملاقات میں صحت کے مختلف شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل شعبے میں تکنیکی اشتراک سے ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،پاکستان ویکسین کی مقامی تیاری کیلیے پر عزم ہے، ہیلتھ کیئر اسٹاف اور میڈیکل فزیشنز کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
عمان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے طبی شعبے کی مہارت کو قابل تحسین ہے،سلطنتِ عمان نرسنگ اور میڈیکل اسپیشلسٹس سمیت ہنر مند طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے طبی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور ماہرین کے باقاعدہ تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔











