اسلام آباد، 3 اکتوبر (اے پی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے شہید انسپیکٹر وقار ستی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر، اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کے سینیئر افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ترجمان موٹروے پولیس انسپیکٹر ثاقب وحید کے مطابق وقار ستی مری ایکسپریس وے پر دورانِ ڈیوٹی حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر دورانِ علاج وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔
نمازِ جنازہ میں شہید کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔











